{"product_id":"piya-rang-kala-baba-muhammad-yahya-khan","title":"Piya Rang Kala - Baba Muhammad Yahya Khan","description":"\u003cp\u003eپیا رنگ کالا“ اور ” کاجل کوٹھا میری آوارگیوں، آشفتہ سریوں اور وارداتوں کی ایسی \"ہُڈ\" بیتیاں اور جگ بیتیاں ہیں جو قاری کے حسب و حال، علمی، روحانی بصیرت اور ذوق وطلب کے مطابق اپنے پرت کھولتی، معنی اُجالتی ہیں۔ یہ کتابیں بے علمے کج ذوقے کم سوادے سلوک و معرفت کی سوجھ سلامتی کے سوتیلوں سے حجاب کرتی ہیں کہ یہ راندہ ادب و حضور ہیں ۔ اور یہ بھی طے ٹھہرا کہ ان سیاہ رُو کتابوں کو دیکھنے پڑھنے کی توفیق بھی اُسے ملتی ہے جس کے \"پی\" کا رنگ کالا ہو اور پھر یہ کھلتی بھی اُس پہ ہیں جسے کسی ” کالے“ نے کاٹ کھایا ہو۔\u003c\/p\u003e\n\u003cp\u003eعاشق بھور، فقیر تے ناگ کالے\u003c\/p\u003e\n\u003cp\u003eبناں منتروں مُول نہ کِیلئے نی\u003c\/p\u003e\n\u003cp\u003eیہ چاروں ہی اندر باہر سے کالے ہوتے ہیں ... بابا وارث شاہؒ فرماتے ہیں کہ ان چاروں کالوں سے راہ و رسم اُستوار کرنا ایک مشکل امر ہے یہ کسی کے متر نہیں ہوتے ۔ اگر ان کی قربت مجبوری یا ضرورت بن جائے تو ایسا رویہ اختیار کرنا چاہئے کہ اُن کی فطری مجبوریوں سے محفوظ رہتے ہوئے صرف خیر سے مستفید ہوا جا سکے۔\u003c\/p\u003e","brand":"Elite Books","offers":[{"title":"Default Title","offer_id":41904599400527,"sku":"","price":7200.0,"currency_code":"PKR","in_stock":true}],"thumbnail_url":"\/\/cdn.shopify.com\/s\/files\/1\/0595\/9699\/6687\/files\/piyarangkala.png?v=1717745309","url":"https:\/\/www.elitebooks.store\/products\/piya-rang-kala-baba-muhammad-yahya-khan","provider":"elitebooks.store.pk","version":"1.0","type":"link"}