{"product_id":"آزادی-arundhati-roy","title":"آزادی \/Arundhati Roy","description":"\u003cdiv class=\"woocommerce-product-details__short-description\"\u003e\n\u003cp\u003e \u003c\/p\u003e\n\u003cp data-mce-fragment=\"1\"\u003eروندھتی رائے دی گاڈ آف سمال تھِنگز کی مصنفہ ہیں، وہ کتاب جس نے 1998ءمیں بُکر پرائز جیتا۔ ان کی دوسری کتاب “دی منسڑی آف اٹموسٹ ہیپی نیس” بھی مین بُکر پرائز2018 کے لیے منتخب کی گئی۔ یہ دونوں ناول چالیس سے زیادہ زبانوں میں ترجمہ کیے جا چکے ہیں۔\u003c\/p\u003e\n\u003cp data-mce-fragment=\"1\"\u003e ان کی ایک کتاب  جو کہ 2019 میں شائع ہوئی جس کا نام ’میرا باغی دل جس میں ان کی دو دہائیوں کے عرصے کی تحریریں جمع کی گئی ہیں۔ یہ وہ عرصہ تھا جب اروندھتی رائے نے مخاصمت کے بڑھتے ہوئے ماحول میں انصاف، حقوق اور آزادیوں کا راستہ ہم وار کرنے کی خاطر خود کو سیاسی مضامین کے لیے وقف کر رکھا تھا۔\u003c\/p\u003e\n\u003cp data-mce-fragment=\"1\"\u003e’آزادی‘ کی للکار بھارتی قبضے کے خلاف کشمیریوں کی جدوجہد کا نعرۂ مستانہ ہے۔ لطف یہ ہے کہ یہی نعرہ ہندو قوم پرستی کے منصوبے کے خلاف ہندُستان کی سڑکوں پر نکلے لاکھوں افراد کا نعرہ بھی بن گیا۔\u003c\/p\u003e\n\u003cp data-mce-fragment=\"1\"\u003eابھی اروندھتی رائے نے یہ پوچھنا شروع ہی کیا تھا کہ آزادی کے ان دو مطالبات کے درمیان ہے کیا؟ ایک خلیج یا ایک پُل؟ کہ سڑکیں خاموش ہو گئیں۔ صرف بھارت ہی میں نہیں بلکہ دنیا بھر میں۔ کورونا وائرس اپنے ساتھ آزادی کی ایک اور، اور زیادہ دہشت ناک تفہیم لے کر آیا جس نے بین الاقوامی سرحدوں کو لایعنی بنا کر رکھ دیا۔ پوری پوری آبادیاں اس نتیجے میں گھروں پر بند ہو کر رہ گئیں اور اس نے جدید دنیا کا پہیہ ایسے روک کر رکھ دیا جیسے کوئی اور شے کبھی روک نہ سکتی۔\u003c\/p\u003e\n\u003cp data-mce-fragment=\"1\"\u003eان تہلکہ خیز مضامین میں اروندھتی رائے ہمیں ایک ایسی دنیا میں آزادی کے معنی پر غور کرنے پر مجبور کرتی ہے جہاں استبداد کا راج بڑھتا چلا جا رہا ہے۔\u003c\/p\u003e\n\u003cp data-mce-fragment=\"1\"\u003eان مضامین میں عوامی اور نجی زبان کے ساتھ ساتھ اضطراب انگیز دنوں میں فکشن اور متبادل تخیل کے کردار پر غور و فکر بھی شامل ہے۔ اروندھتی رائے کہتی ہیں کہ کوورونا وائرس جیسی عالمی وبا ایک دنیا اور دوسری دنیا کے درمیان ایک پورٹل، ایک راستہ ہے۔ یہ وبا اپنے ساتھ جتنی بھی بیماری اور تباہی لائی ہو، یہ نسلِ انسانی کے لیے ایک دعوت بھی ہے اور ایک موقع بھی کہ وہ کسی متبادل دنیا کا خواب دیکھ سکے\u003c\/p\u003e\n\u003cp\u003e \u003c\/p\u003e\n\u003c\/div\u003e\n\u003cbr\u003e","brand":"Elite Books","offers":[{"title":"Default Title","offer_id":41904670801999,"sku":"","price":900.0,"currency_code":"PKR","in_stock":false}],"thumbnail_url":"\/\/cdn.shopify.com\/s\/files\/1\/0595\/9699\/6687\/files\/azadi.png?v=1717745918","url":"https:\/\/www.elitebooks.store\/products\/%d8%a2%d8%b2%d8%a7%d8%af%db%8c-arundhati-roy","provider":"elitebooks.store.pk","version":"1.0","type":"link"}